۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ امام الصادق (ع) میں علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات‎ ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ الصادق G9/2 اسلام آباد میں منعقدہ خمسہ مجالس میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر خطیب مرکزی سینئر نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات بھی کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کی حجت الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجت الاسلام علامہ محمد شفا نجفی سے بھی ملاقات ہوئی۔ "علماء و ذاکرین کانفرنس" کے مقام کا جائزہ لیا اور کارکنان کو ہدایات دیں، اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری و دیگر ہمراہ موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کے لئے بزرگان ملت بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .